آفاق سن سیریز قومی نصاب کی سفارشات اور جدید تقاضوں کے عین مطابق تیار کی گئی ہے۔ یہ سیریز دینی، ملی و قومی، معاشرتی اور اخلاقی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ اس سیریز میں دیدہ زیب اور جاذب نظر تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ نیز ساده ، دل چسپ متن اور ہر سبق کے لیے الگ ، منفرد اور مخصوص رنگ اپنانے کی تکنیک استعمال کی گئی ہے۔ جدید طرز پر مرتبہ مشقوں میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ معلومات اور فہم کے جائزے کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انھیں پروان چڑھانے کی راہ ہموار ہو۔ اس سیریز میں لواز ہے۔ کے انتخاب اور سرگرمیوں میں جہاں بچے کی لسانی، تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی ہے، وہاں اسلامی خطوط پر بچے کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ مزید برآں بدلتے تقاضوں کے پیش نظر ہر موضوع سے متعلق جدید اور درست معلومات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
:نمایاں خصوصیات
دینی، قومی، ملی، معاشرتی و اخلاقی تقاضوں سے پوری طرح ہم آہنگ
ذخیرۂ الفاظ اور معلومات کی پیش کاری بچوں کی عمر، ذہنی استعداد اور درجے کے عین مطابق، نیز کتاب کو مؤثر اور لچسپ بنانے کے لیے دیدہ زیب اور جاذب نظر تصاویر کا استعمال
معلوماتی، تفہیمی ، اطلاقی اور تخلیقی نوعیت کے سوالات اور ان کی تشکیل میں بلوم ٹیکسانومی کے تمام در جوں کو ملحوظ خاطر رکھنے کا خصوصی اہتمام
ذخیرہ الفاظ میں بتدریج اضافہ ، الفاظ کا عملی استعمال اور زبان کی ساخت سے آگاہی
بچوں میں انفرادی طور پر یا گروہی صورت میں کام کرنے اور اضافی مطالعے کے شوق کو پروان چڑھانے لیے متنوع سرگرمیاں
تخلیقی صلاحیتوں کی نشو و نما نیز بچوں کی تجزیاتی، مشاہداتی اور قوت فیصلہ جیسی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے دل چسپ اور متنوع سرگرمیاں
