0
Items : 0
Subtotal :  0
View CartCheck Out

Mutala-e-Islam (Beginner)

آفاق اسلامیات (سن سیریز) میں طلبہ کی عملی زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتہائی اہم تصورات ( وحدانیت ، رسالت بالخصوص عقیدۂ ختم نبوت ، عبادات و معاملات اور عصر حاضر کے جدید تقاضے ) قومی نصاب کے عین مطابق شامل کیے گئے ہیں ۔ ان کی پیش کش قرآن وسنت کی روشنی میں مکمل حوالہ جات کے ساتھ جامع ، مربوط اور مدلل انداز میں ہے ۔ طلبہ کو سنت و حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم اور سیرت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ایک باعمل اور با کردار انسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
نمایاں خصوصیات
*   اسلامی عقائد، تصورات اور موضوعات کے فہم کے لیے طلبہ کی ذہنی سطح کے مطابق مظاہر قدرت سے مثالیں
*   اخلاق و آداب، کردار سازی اور حسن معاشرت کے پہلوؤں پر خصوصی توجہ
*   قرآن و سنت پر مبنی اسلامی تعلیمات سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ تزکیہ نفس کی ترغیب
*   آسان سے مشکل اور معلوم سے نا معلوم کی طرف پیش قدمی کا اصول
*   اساتذہ کرام کی رہنمائی کے لیے ہدایات
*   دل چسپ اور اضافی معلومات کے لیے آموزشی ٹکڑے مستند اضافی معلومات اور حوالہ جات کے ساتھ
*   قومی نصاب کی ہدایات کے مطابق تکریمی امور کا استعمال
*   اہم اصطلاحات ، مقامات اور ناموں کی درست ادائی کے لیے اعراب کا استعمال
*   تصورات کی تفہیم اور اعادے کے لیے مختلف النوع مشقی سوالات کے ساتھ ساتھ انفرادی و اجتماعی دل چسپ اور معلوماتی سرگرمیاں
*   متن میں شامل مشکل الفاظ اور اصطلاحات کے معنی